پاکستان
08 جون ، 2013

جے یو آئی ف کا حکومت میں شمولیت کا اعلان

جے یو آئی ف کا حکومت میں شمولیت کا اعلان

لاہور…جمعیت علمائیاسلام ف نے حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنی ترجیحات بھی پیش کردیں۔مولانا فضل الرحمان کے ترجمان جان اچکزئی کے مطابق جے یو آئی نے حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے گی ، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں بھی اس پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو اپنی ترجیحات تحریری طور پر پیش کی ہیں ، دونوں جماعتیں باہمی ذمہ داریوں کا تعین کریں گی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے حکومت میں شامل ہونے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ مل جل کر امن ،معیشت کی بحالی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :