08 جون ، 2013
فیصل آباد … فیصل آباد میں مسافر ویگنوں کے ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کے رویئے کے خلاف مظاہرہ کیا اور سائن بورڈز کو آگ لگادی۔ ویگنوں کے مالکان نے ٹریفک پولیس کے جی ٹی ایس سیکٹر کے سامنے مظاہرہ کیا، بعد میں مظاہرین جی ٹی ایس چوک پہنچ گئے ، سائن بورڈز کو آگ لگادی اور گاڑیاں کھڑی کر کے ٹریفک معطل کر دی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ناجائز طور پر چالان کررہے ہیں اور درجنوں گاڑیا ں بند کردی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے افسروں نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے جس پر انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔