08 جون ، 2013
لاہور…لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے مبینہ طورپر شوہر کو آگ لگادی، شوہر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ملزمہ نے گھریلوجھگڑے پر شوہرپر پٹرول چھڑکا اورپھر آگ لگادی ، ملزمہ کو گرفتار کرلیا اورواقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمہ کے خاوند کی حالت تشویشناک ہے اوراسے اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔