پاکستان
08 جون ، 2013

پشاور:گذشتہ شب پکڑاگیا15ہزار کلو بارودی مواد میڈیا کے سامنے پیش

پشاور:گذشتہ شب پکڑاگیا15ہزار کلو بارودی مواد میڈیا کے سامنے پیش

پشاور …پشاور میں پولیس نے پندرہ ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پکڑا گیا بارودی مواد اور دوملزمان کو آج میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔پشاور میں تھانہ چمکنی کے ایس ایچ او حمید خان کے مطابق رنگ روڈ پر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو گاڑیوں اور ایک گودام سے پندرہ ہزار کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایچ او حمید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بارودی مواد برآمد اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے پشاور کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچایا گیا ہے۔

مزید خبریں :