پاکستان
08 جون ، 2013

ممتاز بھٹو کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ممتاز بھٹو کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد…سندھ کے سینئر سیاسی راہ نما ممتاز بھٹو نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق ممتاز بھٹو وزیراعظم میاں نواز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے الگ ملاقات کر کے بھی انہیں مبارکباد دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد آج ان کی میاں نواز شریف سے مختصر ملاقات ہوئی۔ ممتاز بھٹو نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر میاں نواز شریف کو مبارکبا ددی۔

مزید خبریں :