08 جون ، 2013
پشاور…پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت پر ضرب ہیں۔ قوم کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے،مزید حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں ارباب خضر حیات نے کہا کہ امریکہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ مسلمانوں کی ہلاکت کے باعث امریکہ کے خلاف نفرت کے جذبات بھڑک رہے ہیں۔ مزید حملوں کی صورت میں پورا عالم اسلام امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔ ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ ہزاروں مسلمانوں اور ہماری سرحدوں کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔