08 جون ، 2013
لیہ … لیہ میں بس ڈرائیور کی بیوی نے اپنی سوتن پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں ملتان کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیہ کے نو احی علاقے میں بس ڈرائیور ساجد شاہ کی پہلی بیوی نسرین نے گھریلو جھگڑوں اور رقابت کی وجہ سے اپنی سوتن حسینہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کے چہرے سمیت جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس گیا۔ حسینہ بی بی کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد کے بعد ملتان منتقل کردیا گیا ۔ واقعے کے بعد ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔