پاکستان
08 جون ، 2013

علما ومشائخ کی مدد سے فرقہ واریت کاحل نکالیں گے،سردار محمد یوسف

 علما ومشائخ کی مدد سے فرقہ واریت کاحل نکالیں گے،سردار محمد یوسف

اسلام آباد…وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اہم مسئلہ ہے جس کا حل علما ومشائخ کے ساتھ مشاورت سے نکالیں گے۔ سردار محمد یوسف نے وزارت کا قلم دان سنبھالنے کے موقع پر عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزارت مذہبی امور بطور چیلنج قبول کی ہے ، ٹیم مختصر اور کام زیادہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی جب کہ معاشرے میں برداشت اورصبر وتحمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :