08 جون ، 2013
کراچی…وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالانہ امتحانات شروع ہوگئے، ایک ہزار 460امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ وفاق المدارس کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں 17ہزار مدارس کے دو لاکھ 37ہزار طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں ، 10 ہزار سے زائد علماء امتحانی عملے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مڈل کے برابر درجہ متوسطہ اور درجہ عالمیہ ایم اے کے یہ امتحانات 13جون تک جاری رہیں گے۔