پاکستان
08 جون ، 2013

صوبے کے بہترین مفاد میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے، سراج الحق

 صوبے کے بہترین مفاد میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے، سراج الحق

پشاور…جماعت اسلامی کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خاتمے اور صوبے کے بہترین مفاد میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے۔پشاور میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا کہ امن کا قیام کاروبار ی اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی تاجر برادری جن مشکلات کا شکار ہے انہیں اس کا پورا احساس ہے۔ سراج الحق نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا سے کرپشن ختم اور اچھی شہرت کے حامل افسروں کو تعینات کر کے پورا نظام ٹھیک کیا جائے گا۔

مزید خبریں :