08 جون ، 2013
پشاور…مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ نو منتخب وفاقی حکومت مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے اور محاذ آرائی کی بجائے شرافت، دیانت اور خدمت کو ترجیح دے گی۔پشاور میں پارٹی وفود سے گفت گو میں اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ میاں نواز شریف حقیقی معنوں میں قومی لیڈر ہیں جو محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وفاقی حکومت مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے اور محاذ آرائی کی بجائے شرافت، دیانت اور خدمت کو ترجیح دے گی۔ حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ، غربت، بے روزگاری، کرپشن اور بے امنی ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ اقبال جھگڑا نے مزید کہا کہ مخالفین کو بھی ٹانگیں کھینچنے اور محاذ آرائی کی بجائے عوامی مسائل کے حل میں حکومت کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔