08 جون ، 2013
پیرس…سریناولیمز نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا،امریکن اسٹارنے ماریاشراپووا کے خلاف مسلسل تیرہویں فتح کے ساتھ کیریئرکا16واں گرینڈسلم ٹائٹل حاصل کرلیا۔پیرس میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں سریناولیمز نے ماریاشراپوواکے خلاف روایتی کھیل پیش کیا، سرینا ویلیمز نے یہ میچ 6-4 اور 6-4 سے جیت کرکیریئرکا16واں گرینڈسلم ٹائٹل جیت لیا۔یہ سریناولیمزکی شراپواکے خلاف مسلسل 13ویں کامیابی ہے،جبکہ وہ دوسری مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئِی ہیں۔