پاکستان
08 جون ، 2013

پشاورایئرپورٹ کل3بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند ہوگا

پشاورایئرپورٹ کل3بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند ہوگا

پشاور…پشاور ایئر پورٹ اتوار کی سہ پہر 3 بجے سے پیر کی علی الصباح چار بجے تک بند رہے گا۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق پشاور ایئر پورٹ کے رن وے کی مرمت کے باعث ابو ظہبی کے لیے پرواز پی کے 219 پشاور کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ پی کے 755بھی ریاض کے لیے پشاور کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہوگی دونوں پروازوں کے مسافروں سے گزارش کی گئی ہے وہ پشاور ایئرپورٹ کم از کم تین گھنٹے پہلے پہنچیں تاکہ انہیں بسوں میں سوار کرا کے اسلام آباد لایا جاسکے۔ ترجمان کے مطابق کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے دو پروازیں بھی اسلام آباد اتریں گی جن کے مسافروں کو بسوں پشاور پہنچا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :