پاکستان
08 جون ، 2013

ساٹھ ارب ڈالر کے قرضے ہیں، پتا نہیں کیسے اُتریں گے، شہباز شریف

ساٹھ ارب ڈالر کے قرضے ہیں، پتا نہیں کیسے اُتریں گے، شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساٹھ ارب ڈالر کے قرضے ہیں،پتا نہیں یہ کیسے اتریں گے ، آنے والی نسلیں بھی مقروض ہو چکی ہیں۔لاہور میں نجی میڈیکل کالج کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے شہبازرشریف نے کہا کہ خسرہ درجنوں بچوں کی جان لے چکا ہے،دیکھنا ہے کہ غلطی اور کوتاہی کہاں ہوئی اور اس بیماری سے کیسے نمٹا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ پولیو،ڈینگی اور خسرہ جیسے امراض پا قابو پایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہیلتھ کئیر سسٹم بنائیں گے جس سے ہر پاکستانی مستفید ہو،ڈاکٹروں کی مراعات بڑھانے کو تیار ہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ ڈاکٹر بدلے میں عوام کو کیا دیتے ہیں۔

مزید خبریں :