08 جون ، 2013
کراچی…گزشتہ حکومت کے آخری دنوں میں جعلی کھاتوں پر قیمتی زمین کی خرید وفروخت کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی میں اربوں روپیمالیت کی ساڑھے 20ہزار گززمین مبینہ جعلی کاغذات پر اونے پونیدام خرید لی گئی ،جبکہ بااثر خریداروں کی وجہ سیتپیداراور مختیار کار سے لیکر اعلیٰ انتظامی حکام تک سب زبانی کلامی اورکاغذی قلابازیاں کھارہے ہیں۔کراچی میں زمینوں پر قبضہ کوئی نئی بات نہیں ،کہیں پارکوں پر تو کہیں خالی پلاٹوں پر قبضہ کی خبریں عام ہیں لیکن جیونیوز کو زمین کی قانونی طور پر ہیر پھیر کا عجیب و غریب انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے علاقیگلشن اقبال کے دیہہ اوکیواڑی میں سروے نمبر72اور87کی 20ہزار449مربع گز زمین مبینہ جعلی سیل ڈیڈ پر 11کروڑ 4لاکھ روپے میں خریدی گئی جبکہ زمین کی اصل قیمت اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔سب رجسٹرار 1گلشن ٹاوٴن کے ریکارڈ کے مطابق زمین کی فروخت کے کاغذات غیر رجسٹرڈ جعلی اور بوگس ہیں،جن کا اندراج نہیں جبکہ محکمہ ریونیو ہی کے ضلع شرقی گلشن اقبال کے مختیار کار نے زمین کی فروخت،رہن اور دیگر لین دین کااین او سی جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ زمین کااندراج موجود ہیاور زمین کی فروخت یا لیزپرمحکمہ رینیو کوکوئی اعتراض نہیں،زمین کی فروخت 9اپریل 2012کو ظاہر کی گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے آخری دنوں میں 7اپریل 2013کو موٹیشن جاری کرنے کی فائل بنائی گئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ماہرین کے مطابق شہر کے مصروف علاقے میں اس زمین کی قیمت 2ارب روپے سے زیادہ ہے لیکن اربوں روپے کی زمین مبینہ جعلسازی سے11کروڑ میں خریدی گئی، مگر تپے دار سے لیکر مختیار کار اور اعلیٰ کمشنری حکام کی زبانی کلامی اور تحریری قلابازیوں اور معاملے کو الجھانیمیں لگے ہوئے ہیں ،اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین کے خریدار انتہائی بااثر افراد ہیں۔دستاویزات کے مطابق زمین کی فروخت کا معاہدہ عارف حسین بھٹہ اور ملک شوکت حیات کے درمیان ہیلیکن خریداروں میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی اور سابق کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کی اہلیہ سیدہ عنبرین فاطمہ سمیت 6 حصہ دار ہیں۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جب کاغذات کی منظوری سے انکار کیاتواسسٹنٹ کمشنرایسٹ سے یہ کام کروالیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہاشم رضا زیدی نے کمشنر کراچی کی حیثیت سے زمین کے کاغذات منظور کرائیلیکن جیونیوز نے جب ان کا اس سلسلے میں موقف جاننا چاہاتوہاشم رضا زیدی نے کیمرا کے سامنے بات کرنے سے انکار کردیا۔اورکہا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ،زمین کا تبادلہ کیا ،اوروہ زمین کے کاغذات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ جیو نیوز نے کئی بار کاغذات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن جواب ملا کہ کاغذات ان کی والدہ کے پاس ہیں، وہ بیمار ہیں اور ملک سے باہر ہیں۔