09 جون ، 2013
نئی دلی…بھارت میں غیر ملکی خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات نے سیاحتی مقامات کو ویران کردیا۔ غیر ملکی خاتون سیاحوں کی آمد میں 35 فیصد تک کمی آگئی۔ بھارتی سیاحتی شہر منالی میں تیس سالہ امریکی خاتون کے ساتھ تین افراد کی زیادتی کے بعد غیرملکی سیاحوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اس کے بعد پچھلے چند ماہ میں برطانوی اور سوئس خاتون سیاحوں سمیت کئی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک سروے کے مطابق ان واقعات کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھارت کا دورہ منسوخ کرنا شروع کردیا ہے۔ جب کہ غیرملکی خاتون سیاحوں کی بھارت آمد 35 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔