09 جون ، 2013
بیجنگ…چین کے جنوب مغربی علاقے چونگ چنگ میں دریا کی طغیانی کے باعث علاقے میں سیلاب آگیاچین کے ضلعے جیانگ جن، یانگ چونگ اور جیولونگو اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں۔ ان علاقوں میں پانی تقریباً ڈھائی فٹ تک جمع ہوگیا ہے۔ صرف ضلع جیولونگو میں ہزاروں گاڑیاں پانی میں پھنس کر بند ہوچکی ہیں۔ پانی کئی دکانوں اور سپراسٹورز میں بھی داخل ہوچکا ہے، فائر فائٹرز اور امدادی کارکنوں کی علاقے میں کارروائیاں جاری ہیں۔