10 جون ، 2013
ممبئی…بھارتی اداکار رنبیر کپورنے100 کروڑ کلب میں اجے دیوگن، شاہ رخ خان،اکشے کمار اور ریتھک روشن کو پیچھے چھوڑ دیا۔بالی ووڈ ہیرورنبیر کپور کی فلم یہ ،جوانی ہے دیوانی 7دن میں 100 کروڑ کلب میں ان ہونے کے بعد اب ایک اور رکارڈ اپنے نام کر بیٹھی ہے،جی ہاں یہ جوانی ہے دیوانی نے2 ہفتوں کے دوران 136کروڑ کما کر 100 کروڑ کمانے والی کئی فلموں کو مات دے دی ہے۔اجے دیوگن کی گول مال 3 ہو یا شاہ رخ کی جب تک ہے جان، ریتھک کی اگنی پت ہو یا اکشے کی راوٴڈی راٹھور۔ رنبیر کے بد تمیز دل والی یہ جوانی ہے دیوانی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس دوڑ میں اب صرف سلمان خان کی فلمیں رہ گئی ہیں،دیکھتے ہیں رنبیرکی یہ جوانی ہے دیوانی ایک تھا ٹائیگر کے198 کروڑ اوردبنگ 2 کے158 کروڑ کا رکارڈ توڑتی ہے یا نہیں۔