پاکستان
11 جون ، 2013

کراچی کو بجلی کی کٹوتی سے دیگر ملک میں لوڈ شیڈنگ کم ہو گی،خواجہ آصف

کراچی کو بجلی کی کٹوتی سے دیگر ملک میں لوڈ شیڈنگ کم ہو گی،خواجہ آصف

اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کراچی کوملنے والی بجلی میں 350میگاواٹ کٹوتی سے ملک کے دیگر حصوں میں لوڈ شیدنگ کادورانیہ کم ہوجائیگا۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق نیشنل گرڈ سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں سے 350میگاواٹ کمی کے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق وزیرپانی وبجلی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔وزیرپانی وبجلی کاکہناتھاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر جلد عملدرآمد سے ملک کے باقی حصوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہو سکے گی۔ کراچی کو 350میگاواٹ بجلی کی کٹوتی پر ایم ڈی کے ای ایس سی کاکہناتھاکہ کمپنی اپناموقف کل پیش کریگی۔

مزید خبریں :