11 جون ، 2013
لاہور…پنجابی فلموں کے سنہری دور کے خوبرو اداکار اکمل خاں 46سال پہلے آج کے دن اس وقت انتقال کرگئے جب وہ پورے شباب پر تھے۔اکمل خان اس وقت سلور اسکرین پر نمودار ہوئے جب اردو اورپنجابی فلموں میں سدھیر کا طوطی بول رہا تھا۔سدھیر اور شمی کی بغاوت کے علاوہ خاندان میں محمد علی کے مقابل ولن کارول ادا کیا۔وہ برصغیر کے ممتاز کریکٹر ایکٹر اجمل خان کے چھوٹے بھائی تھے۔اکمل خان کو عروج ملا 1963ء میں ریلیز ہونے والی فلم ہتھ جوڑی سے۔میگھا ہٹ ملنگی نے انہیں بام عروج تک پہنچایا۔فردوس سے شادی کی۔اکمل خان وہ پہلے اور آخری آرٹسٹ تھے جنہوں نے اپنا معاوضہ نہیں بڑھایا۔ اکمل خاں کو پنجابی فلموں کا دلیپ کمار بھی قراردیا گیا۔1967میں آج کے دن جواں سال اکمل کی اچانک موت نے انڈسٹری سے پنجابی فلموں کا پہلا سنہری دور چھین لیا۔