11 جون ، 2013
لاہور…لاہورمیں پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے کویت سے واپس آنے والے شہری سے تین ہزاردرہم لوٹ لئے،متاثرہ شہری نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ اسلام پورہ میں درخواست دیدی ہے۔شیخوپورہ کے رہائشی انجینئرسعیداحمد کے مطابق وہ بائیس سال سے کویت کی ایک کمپنی میں ملازم ہے،بیٹے کی منگنی کی خوشیوں کاحصہ بننے کیلئے چھٹی پر وطن واپس آیا تھا۔ائیرپورٹ سے شیخوپورہ جا رہا تھا کہ سگیاں پل کے قریب محافظ فورس کے اہلکاروں نے روکا اور سامان کی تلاشی شروع کر دی،اس دوران انھوں نے مبینہ طور پر تین ہزار درہم نکال لیے،رقم واپس مانگنے پر انھوں نے دھمکی دی اور بھاگ گئے۔سعید احمد نے تھانہ اسلام پورہ میں اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دیدی ہے ۔