پاکستان
11 جون ، 2013

فضائی حدود کی خلاف ورزی،بھارتی طیارے پاکستانی حدودمیں گھس آئے

فضائی حدود کی خلاف ورزی،بھارتی طیارے پاکستانی حدودمیں گھس آئے

لاہور…بھارتی طیاوروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے،بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی ہیڈ سلیمانکی کے قریب کی گئی تاہم پاکستانی فضائیہ کی جانب سے وارننگ پر بھارتی طیارے اپنی حدود میں لوٹ گئے ۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق2بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور یہ بھارتی طیارے ہیڈسلیمانکی کے علاقے میں ڈیڑھ منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہے،پاکستانی حدود میں 5کلومیٹر اندر تک گھس آئے۔

مزید خبریں :