11 جون ، 2013
حیدرآباد…حیدرآباد میں بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کے رہائشی یونس اور ارشدکے بچوں کے درمیان اتوار کے روز جھگڑا ہوا تھا۔تاہم بچوں کا یہ جھگڑا بڑوں کی لڑائی بن گیا پیر اور منگل کی درمیانی شب ملزم ارشدنے یونس کے گھر پہنچ کر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی جس سے یونس ہلاک جبکہ اس کا بیٹا ،بھانجا اور ایک راہگیر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔مقتول سیاسی جماعت کا کارکن بتایاجاتا ہے۔زخمیوں کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کے بیٹے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔