11 جون ، 2013
قصور…قصور میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کوقتل کردیا، محلے داروں کی اطلاع پر پولیس نے دو روز بعد لاشیں برآمد کرلیں۔یہ لرزہ خیز وارادت قصور کی فضل کالونی میں پیش آ ئی جہاں نامعلوم ملزمان نے مڈوائف 22سالہ ارشا دکوتیزدھارے آلے سے اوراسکی والدہ کو گلادبا کر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ، محلے داروں کو بوپھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے دروازہ توڑ کرلاشیں نکال لیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کرتفتیش شروع کردی ہے۔