پاکستان
11 جون ، 2013

عمرکوٹ میں زمیندار کی نجی جیل سے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد بازیاب

عمر کوٹ…ضلع عمرکوٹ کے گاوٴں میں زمیندار کی نجی جیل سے چھ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔ بازیاب افراد میں ایک دودھ پیتا بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے عدالتی حکم پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیل کْنری کے گاوٴں ڈھک والی میں چھاپہ مار کر زمیندار اشرف آرائیں کی زمین پر جبری مشقت پر مجبور آٹھ افراد کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں شوہر اور بیوی سمیت اسکے چھ بچے بھی شامل ہیں۔ بازیاب ہونے والے افراد میں ایک دودھ پیتا بچہ بھی ہے۔

مزید خبریں :