پاکستان
11 جون ، 2013

خواہش تھی کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو،منظور وسان

خواہش تھی کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو،منظور وسان

کراچی…پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ حکو مت میں شامل ہوتی لیکن اپوزیشن میں بیٹھنا ان کی اپنی مرضی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں شہریوں کیلئے قائم شکایتی مرکز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ شہریوں کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے،اور صوبائی حکومت کے احکا مات نہ ما ننے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری میں بلوچ اور کچھی دونوں پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں،لڑائی کی وجہ معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا صوبائی وزیر داخلہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :