11 جون ، 2013
کراچی…سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ میں مثبت تبدیلی لائے گی۔اسلام آباد سے کراچی آمد کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ انہیں ایوان نے منتخب کیا ہے اور وہ اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کر نے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی میں جو ہوا سو ہوا، اب وہ ذاتی حیثیت سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پورے ملک کی ساری اسمبلیوں میں پرسکون کارروائی ہورہی ہیں ،لیکن سندھ کا حال سب سے مختلف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے حلقے میں انتقامی کارروئیاں کی جارہی ہیں۔