11 جون ، 2013
پشاور…بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف پشاور کے شہری سراپا احتجاج بن گئے، سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انڈس ہائی وے کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا۔جنوبی اضلاع کو پشاور سے ملانے والی انڈس ہائی وے مظاہرین کے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے آج صبح سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ قریبی علاقوں کے لوگ پیدل ہی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں روزانہ بائیس گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی جاتی۔ وہ انڈس ہائی وے کو بلاک رکھیں گے۔