پاکستان
11 جون ، 2013

گرمی کی شدت میں اضافہ،اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی

گرمی کی شدت میں اضافہ،اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی

پشاور…پشاورمیں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس میں اکثریت بچوں کی ہے۔خیبر پختون خوا میں گرمی کی بڑھتی لہر کی وجہ سے صوبے کے بڑے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریضوں کی تعداد 900 روزانہ ہو گئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ان میں زیادہ ڈائریا کے مریض ہوتے ہیں۔ اسپتال لائے گئے کچھ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کیا گیا جبکہ اڑھائی سو سے زیادہ مریضوں کو مختلف وارڈز میں داخل کیا گیا ہے۔داخل کئے جانے والوں میں میں بڑی تعداد نومولود بچوں کی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں میں ڈائریاکی وجوہات میں کم پانی پینااور صفائی کے ناقص انتظامات شامل ہیں۔

مزید خبریں :