پاکستان
11 جون ، 2013

پشاور ہائیکورٹ کے3ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

پشاور ہائیکورٹ کے3ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ،تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔پشاور ہائی کورٹ کے 4ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع بھی دی گئی ہے،توسیع پانے والوں میں جسٹس اسد اللہ خان چمکنی، جسٹس مسز ارشاد قیصر، جسٹس شاہ جہاں خان اخونزادہ ،جسٹس روح الامین خان شامل ہیں ۔

مزید خبریں :