پاکستان
18 جنوری ، 2012

نامکمل الیکشن کمیشن کے اقدامات کو آئینی تحفظ کا بل آج پیش کیاجائیگا

نامکمل الیکشن کمیشن کے اقدامات کو آئینی تحفظ کا بل آج پیش کیاجائیگا

اسلام آباد … اٹھارہویں ترمیم کے بعد نامکمل الیکشن کمیشن کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے لئے ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ 20 ویں ترمیم ایکٹ 2012 کے نام سے یہ بل وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو ایوان میں پیش کریں گے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مکمل نہ ہونے کے عرصہ کے دوران چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جو اقدامات کئے گئے اور جن ضمنی انتخابات کا انعقاد کرایا گیا انہیں تحفظ دینے کے لئے دستور میں ترمیم ضروری ہے۔

مزید خبریں :