پاکستان
10 مارچ ، 2012

ایوان صدرمیں اتحادیوں کا اجلاس، نیئر بخاری چیئر مین سینیٹ نامزد

ایوان صدرمیں اتحادیوں کا اجلاس، نیئر بخاری چیئر مین سینیٹ نامزد

اسلام آباد…ایوان صدر تر جمان نے سینیٹ کے لئے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے ناموں کی تصدیق کر دی ہے۔تر جمان کے مطابق اتحادی جماعتوں کی قیادت نے نیئر بخاری اور صابر بلوچ کی نامزدگی کی توثیق کی۔صدرزرداری کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں وزیرا عظم گیلانی بھی شریک ہوئے جس میں مشترکہ طور پرپیپلز پارٹی کے نیئر بخاری کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا گیا جبکہ سینیٹر صابر بلوچ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزدکیا گیا ۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اسفندیارولی،اسراراللہ زہری،چودھری شجاعت،منیراورکزئی ،مشاہد حسین سید، بابر خان غوری، سید خورشید شاہ، راجاپرویز اشرف اور نیئر بخاری نے شرکت کی ۔پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری نے اس موقع پر کہا کہ وہ ذمہ داریاں احسن اور بھر پور انداز میں سر انجام دیں گے۔

مزید خبریں :