دنیا
10 مارچ ، 2012

امریکا ایران پر حملے کی تجویز مستردکر چکا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم

امریکا ایران پر حملے کی تجویز مستردکر چکا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم

یرو شلم…اسرائیل کے وزیراعظم بنجمامن نیتن یاہو نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے معاملے پرامریکااوراسرائیل کے گھڑیال کی سوئیاں ایک مقام پرنہیں ہیں۔ امریکاسے وطن واپسی کے بعد انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکابڑا اور دور جبکہ اسرائیل چھوٹا اور جغرافیہ میں ایران کے قریب ہے،اس لیے ایران کونیوکلیئر ہتھیاربنانے سے روکنے کے معاملے پراسرائیل کا شیڈول امریکاسے مختلف ہے۔ ایران پرحملے کی تجویزماننے سے امریکا انکارکرچکاہے جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں اورعالمی دباؤکاایران پراثرہونے کی توقع ہے، ایران کونیوکلیئرہتھیاربنانے سے روکنے کامعاملہ دنوں یاہفتوں کاتو نہیں مگربرسوں کابھی نہیں اور اسرائیل ایسے مقام پرکھڑانہیں ہوسکتاجہاں وہ اپنادفاع نہ کرسکے۔

مزید خبریں :