14 جون ، 2013
اوسلو…جمیکا کے یوسین بولٹ نے بسلٹ ڈائمنڈ لیگ کی 200 میٹر ریس جیت لی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 19 عشاریہ سات نو سیکنڈز میں طے کیا۔اوسلو میں جاری ڈائمندڑ لیگ میں اولمپک چمپئن یوسین بولٹ بھرپور فارم میں نظر آئے، نہ صرف انہوں نے ٹریک تک کا سفر ایک ریسنگ کار میں طے کیابلکہ سخت سردی کے باوجود عمدہ کارکردگی دکھائی۔ریکارڈ ساز ایتھلیٹ نے 200 میٹر کا فاصلہ صرف 19 عشاریہ سات نو سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خواتین کے 100 میٹر ایونٹ میں بلغاریہ کی ایویٹ لیلوا (Ivet Lalova)نے کامیابی حاصل کی۔سعودی عرب کے یوسف احمد مسرہی نے 400 میٹر ریس جیت کر سب کو حیران کردیا۔