14 جون ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30جون سے پہلے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز آئی پی پیز کو 250 ارب روپے کی ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ آئی پی پیز بھی 1500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں لائیں گی۔ آئی پی پیز کے وفد نے اسلام آباد میں عبداللہ یوسف کی قیادت میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی پی پیز کو30جون سے پہلے250ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ آئی پی پیز نے بھی رمضان المبارک سے پہلے1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا وعدہ کیا ہے۔