پاکستان
14 جون ، 2013

ججزتقررکمیٹی کی تشکیل :اسپیکر نے اپوزیشن سے دونام مانگ لیے

 ججزتقررکمیٹی کی تشکیل :اسپیکر نے اپوزیشن سے دونام مانگ لیے

اسلام آباد …اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ججزتقررکمیٹی کی تشکیل کیلئے قائدحزب اختلاف سے اپوزیشن کے دونام مانگ لیے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ ججز تقرر کمیٹی کے لیے اپوزیشن کی جانب سے دو ممبران کو نامزد کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے پیپلز پارٹی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر کا نام بھی شامل کرنیکافیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں :