14 جون ، 2013
کراچی …محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔سندھ کے مختلف شہروں میں جمعرات کو بارش کے باوجود گرمی میں کوئی کمی نہیں آئی ، صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 42 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے۔ جمعے کو سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 رہا۔ سوات اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے36گھنٹوں کیدوران اسلام آباد، خیبرپختون خوا کے کچھ علاقوں ، سندھ میں کراچی ، سکھر ، لاڑکانہ ، میر پور خاص ،اور حیدر آباد جبکہ پنجاب کے شہروں گجرانوالہ ، سرگودھا ، لاہور اور ساہی وال میں تیز بارش کا امکان ہے۔