پاکستان
14 جون ، 2013

راجہ ریاضکے فیکٹری منیجرکے اغواکی فوٹیج جیو نیوز کو موصول

فیصل آباد…فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد کی فیکٹری سے منیجر کو اغوا کرنے کی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ فوٹیج میں سادہ پوش پولیس اہلکاروں کے فیکٹری منیجر کو مارتے ہوئے لے جانے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمر ے نے محفوظ کر لیے پولیس ایس ایچ او کو گرفتار کرنے کے باوجود مغوی کو بازیاب نہیں کروا سکی فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ ریاض احمد کی فیکٹرسے منیجر کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ پوش پولیس اہلکارفیکٹری میں داخل ہوتے ہیں اور فیکٹری منیجر وقار عظیم مارتے اور کھنچتے ہوئے ساتھ لے جاتے ہیں جس کے بعد اہل خانہ کو صرف اتنا ہی معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مدینہ ٹاون کے ایس ایچ او نے وقار عظیم کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے جس پر انہوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو وقار عظیم کی فوری برآمدگی کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ مدینہ ٹاون کے ایس ایچ او رانا مغفور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم وقار عظیم کو ابھی تک بازیاب نہیں کیا جا سکا جس پر راجہ ریاض احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انکے منیجر کو غیر قانونی حراست میں قتل کرنے کے بعد لاش غایب کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :