پاکستان
14 جون ، 2013

تین ماہ کے اندر نئی شپنگ پالیسی متعارف کرائیں گے،کامران مائیکل

کراچی …تین ماہ کے اندر جہاز رانی و بندرگاہ کے شعبے کی نئی پالیسی متعارف کریں گے، ڈبل ہینڈلنگ چارجز پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے ۔یہ بات وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ، کامران مائیکل نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر دوہرے ہینڈلنگ چارجز کے معاملے کا بغور جائزہ لے کراس پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ کامران مائیکل کے مطابق گوادر کو بڑی بندرگاہ اور معاشی حب بنائیں گے اور یہاں صنعتوں کا جال بچھایا جائے گا، وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی بندرگاہ پر نئی برتھیں تعمیر کی جائیں گی۔

مزید خبریں :