پاکستان
14 جون ، 2013

خیبرپختونخوا: ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل

پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے کہاہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ہنگامی صورت حال میں کشتیوں،خوراک اورادویات کاانتظام کرلیاگیاہے۔خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے میڈیاسے گفتگومیں کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ سیلاب کی صورت میں جانی نقصان بالکل ہوا اور مالی نقصان کم سے کم ہو۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کشتیوں ، خوراک اور ادویات کا انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کیاکاونٹس میں ایمرجنسی کے لیے رقوم منتقل کر دی گئی ہیں۔اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :