14 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پی آئی اے کے مسائل حل کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، جودوہفتوں میں اپنی سفارشات دے گی ۔ ترجمان پرائم منسٹر ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے کے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے جائزہ اجلاس بلایا۔اجلاس میں پی آئی اے کے انتظامی اور مالی بحران پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے پی آئی اے کے مسائل حل کرنے کیلئے چاررکنی کمیٹی قائم کی جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر ایوی ایشن کیپٹن شجاعت عظیم ، شوکت فیاض ترین اور نوید ملک شامل ہیں۔