پاکستان
14 جون ، 2013

ریلوے بوگی اسکینڈل ، میجرایوب نے اعتراف جرم کرلیا

لاہور…ریلوے بوگی اسکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ اسکینڈل کے مرکزی کردارمیجر ایوب نے اپنے دو رشتے داروں سمیت عدالت میں اعتراف جرم کر لیا۔عدالت نے ملزمان کو سات سات سال قید اور 30،30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ریلویبوگی اسکینڈل میں حساس ادارے کے سرونگ میجرایوب نے اپنے دو رشتے داروں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات کی مدد سے 24لاکھ روپے مالیت کے تانبے سے بھری بوگی چرائی تھی۔حساس ادارے نے ابتدائی تحقیقات میں میجر ایوب کو قصور وار ٹھہرانے کے بعد اسے ملازمت سے برخاست کرکے ریلوے کے حوالے کر دیا تھا۔اسپیشل جج انٹی کرپشن لاہور محمد اعظم نے سماعت کے بعد ملزمان کوسزا سنادی ۔

مزید خبریں :