پاکستان
14 جون ، 2013

کراچی:رینجرز کا آپریشن، مبینہ ٹارگٹ کلر بھتا خور گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں رینجرز نے آپریشن کرکے مبینہ ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی میں ٹارگٹڈ آپریشن میں درویش گروپ کا ٹارگٹ کلر بھتہ خور ناصر عرف ناچو کوگرفتارکیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم 5 سے زاید افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرچکا ہے۔

مزید خبریں :