15 جون ، 2013
ٹھٹھہ …ٹھٹھہ کے بیرانی گوٹھ میں پرانی دشمنی پر 2 برادریوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ماں اور دو بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ سے 50 کلو میٹر دور جھر ک سائٹ کے قریب بیرانی گوٹھ میں بروھی برادری کے افراد نے صبح سویرے اچانک گاوٴں میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں خدیجہ نامی خاتون اور اسکے دو بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ قتل ہونے والی جیکب آباد کی خدیجہ بر وھی نے کچھ عرصہ قبل حق نواز مگسی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں نے جیکب آباد سے بھاگ کر بیرانی گوٹھ میں رہائش اختیار کرلی تھی۔مقتولہ کا شوہر قتل کے الزام میں جیل میں ہے۔ لاشوں کومقتولہ کے آبائی گاوٴں منتقل کیا جار ہا ہے۔