15 جون ، 2013
پشاور…دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کاسیلاب ریکارڈ کیاگیا ہے ۔فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 1لاکھ 55 ہزار 100 کیوسک ہے، جبکہ ورسک کے مقام پر پانی کا بہاو 93 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 2لاکھ 91 ہزار 800 کیوسک ہے۔ دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب رکارڈ کیاگیا ہے جہا ں پانی کا بہاو 7 ہزار 439کیوسک ہے۔