پاکستان
15 جون ، 2013

لاہور کی سیشن عدالت میں فائرنگ سے2 افراد قتل

 لاہور کی سیشن عدالت میں فائرنگ سے2 افراد قتل

لاہور…لاہور کی سیشن کورٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا،،مقتولین مقدمہ قتل میں عبوری ضمانت پر تھے ،پولیس کے مطابق تھانہ نشتر کالونی میں ایک مقدمہ قتل میں نامزد ملزمان رانا جماعت علی اور نثار علی عبوری ضمانت کیلیے پیشی پر سیشن کورٹ گئے۔دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں ملزمان سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ رانا جماعت علی اور رانا نثار راستے میں دم توڑ گئے،فائرنگ سے عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سائلین اور وکلاء میں بھگدڑ مچ گئی،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مزید خبریں :