پاکستان
15 جون ، 2013

ملک کے مختلف حصوں میں موسم ابرآلود اورکہیں گرم

ملک کے مختلف حصوں میں موسم ابرآلود اورکہیں گرم

لاہور…ملک کے مختلف حصوں میں موسم ابرآلود اورکہیں گرم ہے۔ پنجاب کے کچھ شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ چیچہ وطنی میں بارش سے کچے مکان کے چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پنجاب میں بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوگیا ہے۔چیچہ وطنی،ساہیوال،بورے والا اور شورکوٹ سمیت گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ چیچہ وطنی میں بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی ۔ ساہیوال کے قریب گاوٴں گجر والی میں بارش سے ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے ۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب،خیبرپختونخوا،سندھ ،بلوچستان اورکشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :