15 جون ، 2013
اسلام آباد… ججزنظربندی کیس میں جنرل رٹائرڈپرویزمشرف پرفردجرم عائدکر دی گئی ہے ،انسداد دہشت گر دی کی عدالت میں ہونے والی ججزنظربندی کیس کی سماعت21 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ججزنظربندی کیس کی سماعت ہو ئی،دوران سماعت پرویزمشرف پرفردجرم عائد کی گئی، ملزم پرویزمشرف کوان کیخلاف چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی، پرویزمشرف نے صحت جرم سے انکارکیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی ہیں۔آئندہ سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی ۔