15 جون ، 2013
پشاور…بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے خیبر پختون خوا کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیاگیا ہے۔خیبر پختون خوا کے آئندہ سال کے مالی بجٹ کی تجاویز کی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی زیر صدارت پیر کی صبح دس بجے سول سیکر یٹریٹ میں ہوگا۔اجلاس میں 2013-14 بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد سہ پہر چار بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔جس میں وزیر خزانہ سراج الحق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔