15 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیرداخلہ چودھری نثار نے زیارت حملے کی ابتدائی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے۔پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق رات سوا ایک بجے قائداعظم کی رہائش گاہ پر فائرنگ اور 5 دھماکے کئے گئے۔چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہحملے میں کانسٹیبل محمد طاہر جاں بحق ہوا،تحقیقات جاری ہیں، تین گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے پاکستانی جھنڈا اتار کر بی ایل اے کا جھنڈا لگا دیا۔